عائشہ عمر کا تمام سماجی رابطوں کے ذرائع سے دوری کا اعلان 

May 11, 2023 | 12:50:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں کے تمام ذرائع سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ عائشہ عمر نے دنیاوی مصروفیات اور سماجی رابطوں کے تمام ذرائع سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں کے لئے سوشل میڈیا سمیت دیگر زندگی کی مصروفیات سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج شب سے دو ہفتوں کے لیے سب سے کٹ کر رہیں گی اور اس عرصے کے دوران موبائل فون، انٹرنیٹ، واٹس ایپ اور سوشل میڈیا سمیت کسی بھی ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ ذہنی و جسمانی سکون کے لیے دو ہفتے سے اس کا منصوبہ بنارہی تھیں اور بالآخر اس منصوبے پر عمل کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

عائشہ عمر کے مطابق اس عرصے کے دوران وہ کسی سے رابطہ نہیں کریں گی کم کھائیں گی، مطالعہ کریں گی اور اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرنے کی کوشش کریں گی۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات اور کبریٰ خان کی میجر (ر) عادل فاروق راجہ کے خلاف دائر درخواست ملتوی 

اداکارہ و ماڈل نے کام کے حوالے سے رابطے کے خواہشمندوں کے لیے دو آئی ڈیز بتائی ہیں جبکہ ذاتی رابطوں کے لیے انہوں نے کہا ہے کہ ان کی والدہ سے رابطہ کیا جائے۔

عائشہ عمر کے مطابق وہ پُر امید ہیں کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران وہ نئی عادات اپنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔