سکینڈل کوئین اداکارہ میرا 44برس کی ہو گئیں

May 11, 2021 | 20:41:PM
سکینڈل کوئین اداکارہ میرا 44برس کی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سکینڈل کوئین اداکارہ میرا 44برس کی ہو گئیں۔ میرا نے 90 کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں انٹری ڈالی۔ اداکارہ نے فلموں سے کم اور اسکینڈلز سے زیادہ شہرت حاصل کی۔ امریکا کے پاگل خانے میں بھی وقت گزار چکی ہیں۔مدا ح ا ن کی گلابی انگریزی سے بھی محظو ظ ہو تے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لالی وڈ کی بات ہو اور اداکارہ میرا کا ذکر نہ ہو یہ ممکن نہیں، میرا بھلے ہی انکار کریں لیکن یہ سچ ہے کہ وہ زندگی کی 44 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

میرا نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں انٹری دی۔گزشتہ 10 سال میں برائے نام فلمیں کیں لیکن وہ خبروں میں رہنے کا فن جانتی ہیں۔

میرا نے اسپتال بنانے کا شوشہ چھوڑا، ہسپتال تو نہیں بنا لیکن وہ خود امریکہ میں پاگل خانے کی یاترا کر چکی ہیں جس کی تصدیق ان کی والدہ نے بھی کی۔


میرا کی آخری فلم باجی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تاہم ان کے مداح ابھی بھی انہیں فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سا بق کر کٹر سلیم یو سف کی اداکارہ بیٹی کی بولڈ تصاویر نے سو شل میڈیا کا ماحول گر ما دیا