اسحاق ڈار اوربنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ صورتحال پر اظہار تشویش

Mar 11, 2026 | 18:01:PM
اسحاق ڈار اوربنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ صورتحال پر اظہار تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن سے ٹیلیفونک گفتگوہوئی ہے ،دونوں رہنماؤں میں مشرق وسطیٰ کی بدلتی علاقائی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،ترجمان کاکہناتھا کہ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کے فروغ اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں بارش، موسم خوشگوار ہو گیا