ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے سکتے:اٹلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اٹلی کی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائل صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، اطالوی سینیٹ میں وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے بیان دیا کہ ایران کو ایسی صلاحیت مل گئی تو اس کے میزائل براہِ راست اٹلی اور یورپ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جنوبی علاقے میں گرلز اسکول پر حملے کی بھی مذمت کرتی ہوں، اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ذمے داروں کا تعین کیا جا سکے، جارجیا میلونی نے یہ بھی کہا کہ خلیجی ممالک کو فضائی دفاعی نظام فراہم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے گئے گرلز اسکول پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 170 شہادتیں ہوئی تھیں جن میں بڑی تعداد بچیوں کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :مشکوک شناختی کارڈز رکھنے والوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ،تصدیقی بورڈقائم