لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں میں چار روزہ ورکنگ ہفتہ نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) پیٹرول کی بچت کے لیے لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں چار روزہ ورکنگ ہفتہ نافذہوگیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہورہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام ضلعی عدالتیں پیر سے جمعرات تک کام کریں گی،جمعہ اور ہفتہ کو صرف ہنگامی مقدمات کی سماعت ہوگی۔
ججوں کے پی او ایل (ایندھن) الاؤنس میں بھی کمی کا فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت ہائی کورٹ ججوں کے ایندھن الاؤنس میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے جبکہ دیگر عدالتی افسران اور ضلعی ججوں کے الاؤنس میں 25 فیصد کمی کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ؟اوگرانے خبروں کو مسترد کردیا
ججز کی سیکیورٹی اور پروٹوکول گاڑیوں میں بھی کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔