جس دن اختیارات آگئے تو دما دم مست قلندر ہوگا: کامران ٹیسوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد پہنچے جہاں پر ان کے ساتھ منتخب نمائندے اور متحدہ قومی موومنٹ کے علاقائی عہدیدار بھی تھے، اس موقع پر گورنر سندھ کا استقبال آتش بازی کے ذریعے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نئے انکشافات
گورنر سندھ نے لیاقت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو کہتا ہوں لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے،کل کے الیکٹرک کے ایم ڈی کے کو بلاکر کہوں گا لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اگلے 2 سے3 سالوں میں پاؤں پر کھڑا ہوجائےگا، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا، جس دن اختیار ہوگا ہر شخص کا اپنا گھر اپنی چھت اپنا روزگار ہوگا اور ہر شخص با اختیار ہوگا۔