ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی  زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

Mar 11, 2024 | 12:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی  زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کی تقریب میں بلاول بھٹو،آصفہ بھٹو، بختاوربھٹوشریک، صدر آصف علی  زرداری بگی میں سوار ہوکر ایوان صدر پہنچے، چاق و چوبند دستے نے صدرمملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

نومنتخب صدر کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔صدر آصف زرداری گارڈ آف آنر کی تقریب کے لئے بگھی میں تشریف لائے، مسلح افواج کے دستوں نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے صدرِ پاکستان کا حلف اٹھایا تھا، ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے آصف علی زرداری سے صدرِ مملکت کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

یاد رہے کہ ہفتے کو آصف علی زرداری ملک کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے تھے، حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف زرداری نے 411 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو 111 ووٹ ملے تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی - ویڈیوز
ٹیگز: