وزیر اعظم پنجاب میں بڑی تبدیلی کیلئے رضا مند ہو گئے۔مسلم لیگ ق

Mar 11, 2022 | 16:16:PM
 وزیر اعظم پنجاب میں بڑی تبدیلی کیلئے رضا مند ہو گئے۔مسلم لیگ ق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی وزرا نے مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں تبدیلی کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے ساتھ طویل مشاورتی عمل ہوا۔ جس کے بعد مسلم لیگ (ق) نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پنجاب میں تبدیلی کے لئے تیار ہیں، تاہم اس حوالے سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اور وفاقی وزار اسد عمر اور پرویز خٹک نے مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی سے مذاکرات کے کئی دور کئے، اور وفاقی وزرا کی کمیٹی نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے بتایا ہے، لیکن یہ تبدیلی کب ہوگی اس حوالے سے وفاقی کمیٹی نے فوری تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے، البتہ انہوں نے یہ کہا ہے کہ وفاق میں عدم اعتماد کے بعد پنجاب کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:    ورلڈ بینک سے 43کروڑ50لاکھ ڈالر قرضہ کی منظوری