ورلڈ بینک سے 43کروڑ50لاکھ ڈالر قرضہ کی منظوری

Mar 11, 2022 | 15:36:PM
ورلڈ بینک، فائل فوٹو
کیپشن: ورلڈ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 43کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری ،جسے مختلف منصوبوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منظور ہونے والے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرض کی رقم ہاؤسنگ منصوبوں اور پنجاب اربن لینڈ سسٹم کیلئے فراہم کی جائے گی جبکہ اسے پنجاب ہاؤسنگ پروگرام میں بھی استعمال کیا جائے گا۔ 

ورلڈبینک کے مطابق قرض کی رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض فراہم کیا جائے گا جس کے باعث پاکستان میں گھروں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ 

 ذرائع کے مطابق پاکستان ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ 15 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ اور 20 کروڑ ڈالر پنجاب ہاؤسنگ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:      ایلکس کیری سوئمنگ پول میں گر پڑے، ویڈیو وائرل