پی ٹی آئی کے بانی کو اڈیالہ جیل سے طبی معائنہ کے لئے پمز ہسپتال پہنچادیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) آج رات پی ٹی آئی کے بانی کو اڈیالہ جیل سے طبی معائنہ کے لئے پمز ہسپتال لایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو طبی معائنہ کروانے کیلئے پمز ہاسپٹل لایا گیا ہے۔
اس دوران پمز ہاسپٹل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے سکیورٹی کے سخت حصار مین پمز ہاسپٹل پہنچایا گیا۔
پمز کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا ہاسپٹل میں آنکھوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی انہیں آنکھوں کے معائنہ اور علاج کے لئے پمز لایا گیا تھا۔
پمز میں بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا جائے گا، ذرائع پمز ہسپتال
اسلام آباد: پمز ہسپتال کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ طبی معائنہ مکمل ہو جانے کے بعد ہاسپٹل کی انتظامیہ خود اعلامیہ جاری کر کے میڈیا کو اس معاملہ سے آگاہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی میں مداخلت کرنا پڑی تو کریں گے، علیمہ خان