بانی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی میں مداخلت کرنا پڑی تو کریں گے، علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) علیمہ خان نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
بانی پی ٹی ایی کی بہن علیمہ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ الزام لگایا کہ مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان کو زہر نہ دیا گیا ہو۔
علیمہ خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کی اور کہا کہ اگر بھائی کے لیے بات کرنا پی ٹی آئی میں مداخلت ہے تو ہم مداخلت کریں گے۔یہ سارے بانی کے نام پر ووٹ لے کر آئے ہیں مگر کیا فائدہ ہوا۔ سھیل آفریدی نے کہا ہے کہ جوائنٹ سیشن ہو گا پارلیمنٹ کا تو ہم باہر آکر بیٹھ جائیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اب شاید بہتری ہو۔
علیمہ خان نے کہا، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ ایسی قید آج تک کسی سیاسی لیڈر نے نہیں کاٹی۔علیمہ خان نے الزام لگایا کہ مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان کو زیر نہ دیا گیا ہو۔
ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ وزیراعظم سے کیا بات چیت ہو سکتی ہے۔ جو کہتے ہیں "پوچھ کر بتاتا ہوں".ہماری اور بانی کی کسی کے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی
سھیل آفریدی کسی مشکل میں نہیiN oiN. 25 کروڑ عوام اپنے حق کے لیے کھڑے ہوں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا.
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نےآج ایرانی اہداف پر زیادہ شدید حملے، خرگ اور دوسرے جزیروں پر قبضہ کرنے کی دھمکی دےدی