شہبازشریف نے کئی وزارتوں اور ڈویژنوں میں پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کئی وزارتوں اور ڈویژنوں میں پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آج سامنے آنے والے احکامات کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان کو وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دانیال احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا پارلیمانی سیکرٹری بنایا ہے اور اختر بی بی کو بورڈ آف انویسٹمنٹ کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے شائستہ خان کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں ذمہ داری سونپ دی ہے ۔
وزارت پارلیمانی امور نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔