فلسطینی فیملی کےکتے پر تشدد کرنے والے اسرائیلی نوجوان پر فرد جرم لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فلسطینی فیملی کے گھر میں گھس کر کتے پر تشدد کرنے والے اسرائیلی نوجوان پر جانور کے ساتھ بدسکولی کی فرد جرم لگ گئی۔
گزشتہ ماہ ایک فلسطینی خاندان سکے پالتو کتے کو مبینہ طور پر شدید تشدد کرنے کے الزام میں ایک اسرائیلی لڑکے پر جانوروں کے ساتھ بدسلوکی اور نسلی تعصب کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
16 سالہ نوجوان، جس کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ نابالغ ہے، اس کے بارے میں تصدیق ہوئی ہے کہ وہ وسطی مغربی کنارے میں مآل عدومیم Maale Adumim بستی کا رہائشی ہے۔
فلسطینی فیملی کے پالتو کتے پر تشدد کا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی کہ ایک کتے کے سر پر دو ہتھوڑیوں سے بار بار مارتا ہے یہاں تک کہ وہ کتا بظاہر ہوش کھو بیٹھا، اور پھر اس کے بعد بھی ملزم نے کتے کو مارنا بند نہیں کیا تھا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کلپ میں تشدد کا نشانہ بنتے دیکھے گئے کتے کا تعلق رام اللہ کے قریب فلسطینی گاؤں عطارہ میں ایک فلسطینی خاندان سے ہے جس کے صحن میں حملہ کرنے والا لڑکا علیہ مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گاؤں میں آباد کار انتہا پسندوں کے حملے کے دوران داخل ہوا تھا۔
فلسطین کے وزیر اعظم کے دفتر کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ نے ایک دن بعد پوسٹ کیا کہ کتا اس حملے میں بچ گیا تھا اور اس کے زخموں کا علاج جانوروں کے ڈاکٹروں نے کیا تھا۔
اب یروشلم کی جووینائل کورٹ میں دائر کی گئی فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ ملزم نوجوان 2026 کے دوران متعدد مواقع پر عطارا میں فلسطینی خاندان کے صحن میں گھس آیا تھا۔ اس واقعے میں، وہ مبینہ طور پر اپنے دو کتوں کے ساتھ داخل ہوا، دو ہتھوڑا لے کر گیا، اور کتے کو مارا، جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔
استغاثہ نے درخواست کی ہے کہ نوجوان کو اس کے خلاف قانونی کارروائی کے خاتمے تک حراست میں رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیئے: اسرائیل کی چار میں سے تین عرب جماعتوں کے مشترکہ امیداروں کی فہرست پر اتفاق کرلیا