اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنادیا

Jun 11, 2025 | 17:53:PM
اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) رواں مالی سال کے 11 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 35 ارب ڈالر بھیج کر اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ بنادیا، رواں سال ترسیلات زر کی آمد میں 29 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ  مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.7 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے  مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مئی میں 91 کروڑ 39 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر وطن بھیج کر یو اے ای میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر آئے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 59 کروڑ ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ساڑھے 31 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ وطن بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں : بجٹ 26-2025: حکومت کا کم سے کم اجرت نہ بڑھانے کا فیصلہ