عمرہ ویزے کب سے جاری ہوں گے؟ سعودی حکومت نے اہم اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے حج سیزن 2025 کے اختتام پر غیر ملکیوں کو نئے عمرہ سیزن کیلئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کاکہناہے کہ نئے عمرہ سیزن کا آغاز کر دیا گیاہے اور آج 11 جون بروز بدھ سے (Nusuk) ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔
یہ ایپلیکیشن نہ صرف عمرہ کا بہترین تجربہ پیش کرتی ہے بلکہ آسانی سے اجازت نامے کی بکنگ اور اجازت نامے حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
حج سیزن 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی حکومت نے اپریل 2025 میں عمرہ اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیئے تھے اور 29 اپریل کو غیر ملکیوں کی روانگی کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق نئے عمرہ سیزن کیلئے تکنیکی اور آپریشنل تیاریوں کا آغاز کر دیا گیاہے،متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل اور آگاہی کی خدمات کو بڑھانے کے ساتھ عمرہ کیلئے حفاظت اور اعلیٰ ترین معیار کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حجاج کرام کی واپسی: جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
واضح رہے کہ عمرہ ویزوں کے اجراء پر عارضی پابندی کا مقصد مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں غیرضروری رش نہ ہواور حجاج کرام بغیر کسی پریشانی کے حج کر سکیں۔