حجاج کرام کی واپسی: جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیااور پہلی حج پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں حکومت پاکستان اورسعودی حکومت نے حجاج کو بہترین سہولیات مہیا کیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی کیونکہ عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنشن کی ادائیگی کا بل ایک ہزار 55 ارب روپے تک پہنچ گیا
اس موقع پر پہلی پرواز سے وطن واپس پہنچنے والے حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔