تیز آندھی اور طوفان, مختلف واقعات میں 27 افراد جانبحق اور 146 زخمی

Jun 11, 2023 | 13:36:PM
 تیز آندھی اور طوفان, مختلف واقعات میں 27 افراد جانبحق اور 146 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد ) خیبر پختونخوا میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث ابتک مختلف واقعات میں 27افراد جانبحق جبکہ 146زخمی ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق  تیز اندھی اور طوفانی بارشوں سے ابتک لکی مروت،کرک اور بنوں میں 27 افراد جانبحق جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے، 69 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان بیپر جوائے بڑھتا ہوا کراچی سے 770 کلومیٹر دور رہ گیا: محکمہ موسمیات

سیکرٹری محکمہ ریلیف کا کہنا ہے کہ متاثرین کےلیے امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہےہیں، صوبائی حکومت متاثرین کی بھرپور امداد کے لیے کوشاں ہے، ضلعی انتظامیہ نقصانات کو تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف مہیا کیا جائے

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے ضلع بنوں کے متاثرین کےلیے چار کروڑ روپے جاری کردیے ہیں اور پی ڈی ایم اے اضلاع کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔