سمندری طوفان بیپر جوائے بڑھتا ہوا کراچی سے 770 کلومیٹر دور رہ گیا: محکمہ موسمیات

Jun 11, 2023 | 11:12:AM
سمندری طوفان بیپر جوائے بڑھتا ہوا کراچی سے 770 کلومیٹر دور رہ گیا: محکمہ موسمیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز) محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے شمال مشرق کی جانب بڑھتا ہوا کراچی سے 770 کلومیٹر دور رہ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 770 کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے، طوفان ٹھٹھہ سے 730 کلومیٹر جبکہ اورماڑہ سے 830 کلومیٹر دور رہ گیا، طوفان بیپر جوائے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کے بعد موسم خوشگوار، کم درجہ حرارت، ٹھنڈی ہوا ئیں، شہریوں کی موجیں

محکمہ موسمیات نےمزید بتایا کہ طوفان کے گزرنے کیساتھ سمندری لہریں 30 سے 40 فٹ تک بلند ہورہی ہیں، طوفان کے گرد ہوائیں 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں، سمندری طوفان سے ممکنہ خطرات کے باعث سمندر میں جانے پر پابندی ہے۔