اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی۔جذباتی پیغام جاری

Jun 11, 2022 | 17:32:PM
اداکارہ مشی خان نے عامر لیاقت سے معافی مانگ لی۔جذباتی پیغام جاری
کیپشن: اداکارہ مشی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ مشی خان نے مرحوم عامر لیاقت کیخلاف وڈیو جاری کرنے پر معافی مانگ لی ہے۔

اداکارہ مشی خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفا ت پر بہت دکھ اور افسوس ہے،اللہ تعالی ان کو جنت عطا فرمائے اور گھر والوں صبر جمیل عطا فرمائے۔

مشی خان نے کہا کہ میں بہت شرمندہ ہوں اور معذرت کرنا چاہوں گی۔وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، میرے دل پر بہت بوجھ تھا۔پریشانی کے باعث میں ان کے لئے کوئی پیغام نہ دے سکی ۔

 اداکارہ نے کہا کہ انسان جذبات میں آ کرایسے الفاظ استعمال کرتا ہے جس کا بعد میں دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  میں دل سے معذرت خواہ ہوں اور اللہ تعالی سے بھی معافی مانگتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بڑا ریلیف۔ گھی کی قیمت میں کمی