پاکستان زندہ باد: جانبازوں نے بھارتی چینلز پر قومی پرچم لہرا دیا

Jun 11, 2022 | 15:28:PM
ناموس رسالت، بھارتی ٹی وی چینل،نعت رسول،پاکستانی پرچم
کیپشن: اسکرین پر’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزتکیجیے‘‘ بھی لکھا ہوا نمودار ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں نجی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات پر اچانک پاکستانی پرچم نمودار ہوگیا۔ اس موقع پر اسکرین پر لکھا ہوا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کیجیے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران بھارتی ٹی وی چینل پر نعت بھی چلنے لگی۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکرین پر نیچے واضح کیا گیا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی نشریات کو ٹیم ریوولیوشن پی کے کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔

 وڈیو وائرل ہونے کے بعد Team Revolution PK ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا، جس پر دنیا بھر سے صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد دنیا بھر سے بھارتی حکومت کی مسلم دشمن پالیسی اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے بیانات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔