لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی سیٹی بجا دی

Jun 11, 2021 | 09:34:AM
لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی سیٹی بجا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ابو ظہبی میں ہونیوالے پی ایس ایل کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا دیا۔ لاہور قلندرز کے راشد خان نے عمدہ بولنگ کی اور 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض پشاور زلمی کے 5 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹم ڈیوڈ نے نمایاں کھیل پیش کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی اور یوں لاہور قلندرز نے میچ 10 رنز سے جیت لیا۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا ، 5 رنز پر ان کے دو کھلاڑی کامران اکمل اور حیدر علی بالترتیب 1 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔شعیب ملک نے ڈیوڈ ملر کے ساتھ ملکر زلمی کی اننگز کو سنبھالا، مگر ملر بھی راشد خان کی بولنگ کے آگے زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور 21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔73 کے مجموعے پر پشاور زلمی کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے،  کپتان وہاب ریاض اور شعیب ملک نے اسکور 114 پر پہنچایا، وہاب بھی 17 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے شعیب ملک بھی 73 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ راشد خان نے عمدہ بولنگ کرکے5 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آج رات کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، کہیں ژالہ باری متوقع