آج رات کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، کہیں ژالہ باری متوقع

Jun 11, 2021 | 09:07:AM
آج رات کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، کہیں ژالہ باری متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش(بعض مقامات پر موسلادھار بارش) کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہا،جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا سے  47افراد اور چل بسے،1303 نئے کیسز رپورٹ