سعودی عرب سے ایک ہفتے میں مزید 11800 غیر قانونی افراد کو نکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ریاستی حکام نے اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی کی مزید 15 ہزار 430 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں اور 11 ہزار 800 غیر قانونی مقیم لوگوں کو سعودی عرب سے نکال دیا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران پونے بارہ ہزقار غیر قانونی لوگوں کو سعودی عرب سے نکال کر ان کے ملکوں میں واپس بھیجا گیا ہے۔
2 جولائی سے 8 جولائی 2026 تک سعودی عرب کے ریاستی اداروں نے 7 ہزار 913 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 37 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 480 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا۔
سعودی عرب: اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوچ 15 ہزار 288 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں ان مین سے بیشتر کو سعودی عرب سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
’غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 542 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 53 فیصد ایتھوپیا سے آئے، 46 فیصد یمن سے آئے اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید 30 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے، جو سعودی عرب سے سرحد پار کر کے سعودیہ کے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: ناروے کے سٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ کی ہم شکل روسی ماڈل بھی وائرل ہو گئی، ویڈیو پر 11 کروڑ سے زائد ویوز
غیر قانونی افراد کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ جیسی سہولتیں فراہم کرنے کی کوششوں میں ملوث 27 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں غیرقانونیافراد وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور ان جرائم کی سخت سزائیں مقرر ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’جو بھی شخص غیر قانونی تارکین کو سعودی عرب میں داخل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کے ساتھ گاڑی اور جائداد کی ضبطی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘
مکہ اور ریاض میں ٹول فری نمبر 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: "آپریشن شعبان" ؛آج مزید 7 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 102ہوگئی