ملزم نعمان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 4 ملزموں کا تین روز کیلئے ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)پولیس کی زیر حراست ملزم نعمان خان کی حوالات میں مبینہ ہلاکت کے معاملے پر پولیس کی جانب سے گرفتار 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے 4 ملزمان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس کی جانب سے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تفتیشی نے درخواست کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش اور آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے ریمانڈ چاہئے۔
ملزم سلیم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم سلیم موقع پر موجود نہیں تھا، جبکہ ملزم آصف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر میں ملزم آصف کا کوئی رول نہیں لکھا گیا۔
ملزم آصف اور رانا سلیم کے وکلاء کی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کی استدعا، ملزمان رانا سلیم، محمد آصف،ظہیر احمد، محمد ساجد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کیخلاف قتل ودیگر دفعات کے تحت تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافہ