قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے مسافر بسوں پر حملے،9 مسافر شہید

Jul 11, 2025 | 01:20:AM
قلات، مستونگ اور لورالائی میں دہشتگردوں کے مسافر بسوں پر حملے،9 مسافر شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سرہ ڈاکئی سمیت قلات، مستونگ اور لورالائی میں مسلح دہشت گردوں نے بسوں کو روک کر مسافروں کو اغوا کیا اور بعدازاں فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو شہید کر دیا۔

 سسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق فتنہ الہندوستان کےدہشت گردوں نے مسافروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا  دہشتگردوں نے کئی مقامات  پر مسافر بسوں کو روک کر مسافر کو اغوا کیا ،دہشتگردوں نے ان تمام افراد میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9افرادکو شہید کردیا۔

سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو تحویل میں لے کر کوئٹہ منتقل کر دیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام شہید افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔ 

 فتنۃ الہندستان کے ہاتھوں اغواء کے بعد شہیدہونے والے دو بھائیوں کے بارے میں تیسرے بھائی کا بیان بھی سامنے آگیا،دنیا پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ میرا ابو فوت ہو گیا تھا،میرے بھائی بلوچستان سے ابو کے جنازے کے لیے آرہے تھے ،ان کو ابھی BLA والوں نے روک کر شناختی کارڈ چیک کیا اور مار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ’’را‘‘کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی،فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب