بھارت کی ’’را‘‘کے ذریعے بلوچستان میں دہشتگردی،فتنہ الہندوستان کا مکروہ چہرہ بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارت کو جب سے آپریشن سندور اور معرکہ حق میں منہ کی کھانا پڑی ہے اور عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہوا تو اس نے اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کے لیے روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لینا شروع کر دیا۔
عسکری میدان میں ناکامی کے بعد اب بھارت نے پراکسی جنگ کا رخ اختیار کر لیا ہے جس میں فتنہ الہندوستان جیسے گروہوں کو استعمال کر کے پاکستان، خصوصاً بلوچستان، کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،فتنہ الہندوستان کے نام پر جاری نام نہاد "آپریشن بام" درحقیقت معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں کے خلاف بربریت کا نیا باب ہے،یہ گروہ براہِ راست بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) کی پشت پناہی سے دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے جس کا تازہ ثبوت بلوچستان کے علاقے لورالائی میں پیش آنے والا واقعہ ہے،یہاں دہشتگردوں نے مسافروں کو بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیا جس سے بھارتی عزائم ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے۔
اس بربریت میں را کا کردار محض پسِ پردہ نہیں رہا بلکہ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جیسے کہ بابا بنارس، فرنٹل فورس، اور بھوٹ بلوچ، ان حملوں سے قبل اشارے دیتے ہیں۔
ان اکاؤنٹس پر پہلے دہشتگردی کی منصوبہ بندی ظاہر کی جاتی ہے اور پھر انہی خطوط پر کارروائیاں انجام دی جاتی ہیں،بعد ازاں یہی اکاؤنٹس ان واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں تاکہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے اور بھارتی ذرائع ابلاغ اس کی بھرپور تشہیر کرتا ہے۔
فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد اب پاک فوج کا براہِ راست مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے،جب بھی انہیں عسکری سطح پر شکست ہوتی ہے یہ اپنی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں،اس سے پہلے بھی بلوچستان میں مزدوروں، طالب علموں، اور خواتین کو ان دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ہے جس سے ان کے گھناؤنے عزائم اور سفاک چہرے کی عکاسی ہوتی ہے۔
بھارت کی یہ حکمتِ عملی اس کی عسکری، سفارتی اور اخلاقی ناکامیوں کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔ آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے اپنی توجہ پاکستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے پر مرکوز کر دی ہے۔ مگر اب وقت آ گیا ہے کہ بلوچ عوام بھارت کے اس سپانسرڈ فتنہ کو پہچانیں اور اس کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوں۔
بلوچستان کے غیور عوام کو چاہئے کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ان دہشتگردوں کا قلع قمع کریں۔ یہ جنگ صرف ریاستی سطح پر نہیں بلکہ عوامی شعور اور بیداری کی بھی جنگ ہے۔ بھارت اور اس کے آلہ کاروں کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج ایک ہیں اور دشمن کو اس زمین پر کبھی قدم جمانے نہیں دیں گے۔
فتنہ الہندوستان کو اور اس کے سرپرست بھارت کو بخوبی علم ہے کہ پاک فوج مکمل تیار ہے۔ اسی لیے یہ عناصر آسان ہدف کے طور پر نہتے شہریوں کو چن رہے ہیں لیکن ان بزدلانہ حملوں سے نہ عوام کے حوصلے پست ہوں گے اور نہ ہی سچ دبایا جا سکے گا۔
ان شاء اللہ، بلوچستان کا ہر باسی دشمن کے اس ناپاک فتنے کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہو گا اور اسے خاک میں ملا کر دم لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ’والدکرپشن کےکیسز میں سزایافتہ مجرم ہے‘عمران خان کےبیٹےپاکستان آکرسیاست کامزہ چکھیں،سلیم بخاری