’والدکرپشن کےکیسز میں سزایافتہ مجرم ہے‘عمران خان کےبیٹےپاکستان آکرسیاست کامزہ چکھیں،سلیم بخاری
سلیم بخاری شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)سینئر صحافی سلیم بخاری نے کہاہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں اور سیاست کا مزہ چھکیں،ان کو پتہ ہونا چاہیے کے ان کے والدمجرم ہیں اور وہ کرپشن جیسے کیسز میں سزا بھگت رہے ہیں۔
بانی کے بچوں کی پاکستان آکر اپنے والد کی رہائی کی تحریک کا حصہ بننے اور سیاست میں کردار ادا کرنے کے بارے میں سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا طرہ امتیاز یہ رہا ہے کہ وہ یو ٹرن کی ماسٹر ہے، بانی کے بیانات اور ان سے پھر منحرف ہونا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں،ان کا کہنا تھا کہ بانی ہمیشہ موروثی سیاست کا رونا روتے تھے لیکن کیا پنجاب کی حکومت میں بشریٰ بی بی کی مداخلت اور اب بہنوں کا تحریک انصاف میں کردار کسی سے چھپا ہوا ہے کیا؟ جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر دھڑے بندیا ں اور اختلافات عروج پر ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہاکہ بانی کے بچوں قاسم اور سلمان کی سیاست میں انٹری پر ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے وہ پاکستان آئیں اور سیاست کا مزہ چکھیں،ان کو پتہ ہونا چاہیے کے ان کے والدمجرم ہیں اور وہ کرپشن جیسے کیسز میں سزا بھگت رہے ہیں۔
کیا صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹا یا جارہا ہے؟
صدر پاکستان آصف علی زرداری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں کے حوالے سے سلیم بخاری نے کہا کہ اس قسم کا پروپیگنڈہ ایک مخصوص جماعت کے لوگ کر رہے ہیں،انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے آج کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس زہریلے پروپیگنڈے کے پیچھے وہ لوگ ہیں جو پاکستان کے نطام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان میں صدر وزیر اعظم اور آرمی چیف ایک پیج پر ہیں جس کو ہائبرڈ سسٹم کا نام دیا جاتا ہے جبکہ پی ٹی آئی والے یہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ملک کا نظام ایک شخص کے ہاتھ میں ہے اور وہ اس سسٹم کو چلا رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اگر یہ درست تسلیم کر لیا جائے تو پھر اس کو کسی اور عہدے کی کیا ضرورت ہے، یہ بےپرکی جو اڑائی گئی ہے اس میں کوئی وزن نہیں ہے کیونکہ سسٹم اس وقت بلکل درست سمت میں چل رہا ہے۔
سینئر صحافی نے اسرائیل کے ایران پر حملے اور ایرانی ایٹمی تنصیبا ت پر حملے اور اس کے اثرات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ دعوے کر رہے ہیں کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا لیکن ایران کا اس کے متعلق دعویٰ ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے، سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ حقائق شاید اس سے مختلف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ اوراسرائیل نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کیے ہیں لیکن اس سےجزوی نقصان پہنچا ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ ایران دو سے تین ماہ میں دوبارہ سے یورنیم افزودگی شروع کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ کے ٹرمپ کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو ترک کر دے۔
غزہ کےحالات اور ممکنہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ غزہ کا کوئی بھی حل حماس کے بغیر ناممکن ہے، حماس ایک حقیقت ہے اور اس کے بغیر غزہ کا معاہدے میں حماس کے ساتھ معاملات طے کرنا ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو حماس کو مائنس کر دیتے ہیں یہ کیسے ممکن کے زمینی حقائق سے کیسے منہ موڑا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر