تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

Jul 11, 2023 | 14:59:PM
تحریک انصاف کے خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر
کیپشن: خواجہ فاروق احمد (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سفیر رضا) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر اسمبلی خواجہ فاروق احمد آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہوگئے۔

سیکرٹری اسمبلی کے دستخط کے بعد قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قومی اسمبلی کب تحلیل ہو گی؟

خیال رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قواعد انضباط کار کے قاعدہ 17 الف کے تحت انہیں قائد حزب اختلاف مقرر کیا گیا ہے، ایم ایل اے خواجہ فاروق احمد سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد قائمقام وزیراعظم رہے جو اس سے پہلے حکومت میں سینئر وزیر تھے۔

خواجہ فاروق احمد تیس سال سے زائد عرصے سے عملی سیاست میں سرگرم ہیں جو دومرتبہ ممبر اسمبلی، دو مرتبہ وزیر اور قائمقام وزیراعظم رہ چکے ہیں۔