کورونا کیسز میں اضافہ، نئی پابندیاں عائد

Jul 11, 2021 | 20:02:PM
کورونا کیسز میں اضافہ، نئی پابندیاں عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کوروناوائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے طرز کی نئی پابندیاں لگادی گئیں، بلوچستان میں کاروباری مراکز 10بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کے روز غیرضروری کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس میں 50فیصد لوگ بیٹھ سکتے ہیں، شادی ہال اور مزارات سخت ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔ سینما، ریسٹورنٹس اور دفاتر میں ویکسی نیشن والے افراد داخل ہوسکیں گے۔
لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار ہے، گزشتہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج ملے، عیدقریب آتے ہی بازاروں اور مویشی منڈیوں میں رش بڑھ گیا، اپریل کے بعد سب سے زیادہ گزشتہ روز کورونا شرح رپورٹ ہوئی، گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کیسزشرح 9.43فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک میں بھی کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، بی ایم سی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیرحاضری پر وائرل ویڈیو کانوٹس لے لیا گیا، غیرحاضری رہنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا موسم گرما تعطیلات کے حوالے سے نیا فیصلہ آ گیا