سعودی عرب: اقامہ ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر 19ہزار افراد گرفتار
سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18 ہزار836 افراد کو گرفتار کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر مزید 18 ہزار836 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
یکم سے 7 جنوری تک 11 ہزار 710 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار239 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2 ہزار 887 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ 10 ہزار 195 غیر قانونی تارکین کو ان کے ممالک واپس بھیجا گیا۔
غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 741 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،گرفتار ہونے والوں میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور ایک فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے ۔
46 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، حکام کے مطابق سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 19 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں :دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟