دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت اب تک کتنی تعمیر کرلی گئی ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اب تک یہ مانا جاتا ہے کہ دبئی کی بلڈنگ برج الخلیفہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت ہے۔ برج الخلیفہ گزشتہ پندرہ سال سے ( 2010 سے) دنیا کی بلند ترین عمارت ہے، لیکن اب اعزاز برج الخلیفہ سے چھن جائے گا کیونکہ اس سے بھی اونچی عمارت تکمیل کے آخری مراحل کی طرف برھ رہی ہے۔
سعودی عرب کا جدہ ٹاور 2013 میں تعمیر ہونا شروع ہوا تب یہ بتایا گیا تھا کہ یہ دنیا کی سب سے اونچہ بلڈنگ ہو گی اور یہ دنیا مین ایک کلومیٹر اونچی پہلی بلڈنگ ہو گی۔ اس عمارت کو اب تک مکمل ہو چکا ہونا تھا لیکن بیچ مین اس کی تعمیر روک دی گئی اور اب کئی سال کے تعطل کے بعد جدہ ٹاور کی تعمیر دوبارہ آگے بڑھائی جا رہی ہے۔
اب سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدہ ٹاور تیزی سے تعمیراتی مراحل سے گزر رہا ہے اور اب تک اس کی 80 منزلیں تعمیرہو گئی ہیں۔
جب یہ عمارت مکمل ہوجائے گی تو یہ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے گی جس کی اونچائی 3280 فٹ ہوگی۔
یہ دنیا کی پہلی عمارت ہوگی جس کی بلندی ایک کلو میٹر سے زائد ہوگی۔
دبئی کے 163 منزلہ برج الخلیفہ کی بلندی 2722 فٹ ہے۔ جدہ ٹاور اس سے 558 فٹ زیادہ اونچی ہو گی۔
جدہ ٹاور کی تعمیر آڈرین سمتھ پلس گورڈن گل (اے ایس پلس جی جی) کمپنی تعمیر کر رہی ہے اور اس میں کام کرنے والےتھورنٹن ٹوماسٹی Thornton Tomasetti نے حال ہی میں جدہ ٹاور کی نئی تصویر لنکڈ ان میں پوسٹ کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ برج الخلیفہ کو بھی آڈرین سمتھ نے ہی ڈیزائن کیا تھا۔
ھتورنٹن ٹوماسٹی Thornton Tomasetti نے بتایا کہ جدہ ٹاور کی 80 سے زائد منزلوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔
مجموعی طور پر یہ عمارت 130 منزلوں پر مشتمل ہونے کا بتایا جا رہا ہے۔
دنیا کی یہ بلند ترین عمارت ایک ہوٹل، اپارٹمنٹس، دفاتر، آؤٹ ڈور ڈیک اور دیگر تعمیرات سے لیس ہوگی جبکہ اس میں دنیا کا بلند ترین آبزرویشن ڈیک بھی وزیٹرز کے لئے خاص اٹریکشن ہوگا۔
اتنی بلند عمارت کے لیے دنیا کا بہترین لفٹ سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ اس عمارت کے اندر 59 لفٹیں ہوں گی۔
ان میں سے 54 سنگل ڈیگ جبکہ 5 لفٹیں ڈبل ڈیک پر مشتمل ہوں گی ۔ عمارت میں 12 ایسکلیٹر escalators بھی موجود ہوں گے۔
عمارت کی باہری دیوار کا سسٹم ایسا ہوگا کہ عمارت کے اندر توانائی کی ضرورت کم از کم ہوگی۔
یہ عمارت 2028 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی کے برج الخلیفہ کو تو پندرہ سال تک دنیا کی سب سے اونچی بلڈنگ ہونے کا اعزاز حاصل رہا لیکن ایک کلومیٹر اونچے جدہ ٹاور کو بہت دن دنیا کی بلند ترین عمارت کہلانے کا موقع شاید نہیں ملے گا کیونکہ اس سے دو گنا اونچی عمارت کی تعمیر کی پلاننگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ دو کلومیٹر اونچی عمارت سعودی عرب کے تجارتی حب ریاض میں بنائی جائے گی۔ اس بلڈنگ کا نام رائز ٹاور رکھا جا چکا ہے۔ اس کو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اس کے آرکیٹیکچرز کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ عمارت دنیا کی پہلی 2 کلو میٹر اونچی عمارت ہوگی۔
جدہ ٹاور کی تعمیر کا منصوبہ 2008 میں آغاز کیا گیا تھا لیکن تعمیراتی کام 2013 میں شروع ہوا۔
2018 میں تعمیراتی کام روک دیا گیا تھا اور اس ہی دوران کووڈ 19 کی وبا کبھی آ گئی تو دوبارہ کام سات سال تک شروع نہیں ہو سکا۔
2018 میں جب اس کی تعمیر روکی گئی تھی تو ایک تہائی عمارت مکمل کرلی گئی تھی۔