معروف بھارتی گلوکار 43 برس کی عمر میں چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار اور اداکارپرشانت تمانگ انتقال کر گئے۔
انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث ہوئی، انکے اچانک انتقال پر موسیقی کی دنیا گہرے صدمے کا شکار ہے۔
پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو ’’انڈین آئیڈل سیزن 3 ‘‘جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد گلوکاری اور اداکاری دونوں میں کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 9 کےبعد’’کیس نمبر 10‘‘ کااعلان کردیا
2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کی، بعد میں وہ Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی نظر آئے ۔