شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 9 کےبعد’’کیس نمبر 10‘‘ کااعلان کردیا

Jan 11, 2026 | 14:53:PM
شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 9 کےبعد’’کیس نمبر 10‘‘ کااعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اینکر اور مقبول ڈرامہ’’ کیس نمبر 9 ‘‘کے رائٹر شاہزیب خانزادہ نے کیس نمبر 10 بنانے کا بھی اعلان کردیا۔
حال ہی میں شاہزیب خانزادہ نے ایک یوٹیوب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ڈرامہ’ ’کیس نمبر 9‘‘ کے پسِ پردہ حقیقت سے جڑی کہانیوں اور کرداروں کے بارے میں بتایا۔
ہندو کردار روہت اور منیشا کے بارے میں شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ یہ کردار ان کے ایک قریبی ہندو دوست سے متاثر ہو کر تخلیق کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بطور اینکر مجھے یہ احساس ہوا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے ان کا ذاتی تجربہ عوام کی اکثریت سے مختلف ہے، خصوصاً سندھ میں اقلیتوں کے تجربات نسبتاً مختلف ہیں جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں حالات مختلف نظر آتے ہیں۔
شاہزیب کے مطابق جب ان کے پروگرام میں اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی جاتی تھی تو اقلیتی برادری کے افراد کا حد سے زیادہ شکر گزار ہونا حیران کن اور تشویشناک تھا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسئلہ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا
 حقیقی واقعات سے متاثر ہونے کے سوال پر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ’’کیس نمبر 9‘‘ کسی ایک واقعے پر مبنی نہیں، تاہم کچھ مناظر حقیقی زندگی سے لیے گئے ہیں۔ 
ڈرامہ کیس نمبر 9 کی غیر معمولی کامیابی کے بعد شاہزیب خانزادہ نے اپنی نئی تحریر ’’کیس نمبر 10‘‘ کا اعلان بھی کر دیااورکہاکہ میں اپنی نئی مرڈر مسٹری کہانی مکمل کر چکا ہوں تاہم اس کے نشر ہونے کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی، کیس نمبر 9 کو ملنے والے شاندار ردِعمل نے مجھے فوری طور پر اگلے پراجیکٹ پر کام کرنے کا حوصلہ دیا۔