رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا

Jan 11, 2026 | 11:03:AM
رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنا یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ۔
حال ہی میں رجب بٹ کے خاندانی معاملات سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آئے، جہاں انہوں نے اپنی والدہ اور بہن کے حق میں متعدد پوسٹس شیئر کیں اور اہلیہ کے ساتھ اختلافات سے متعلق کچھ نجی چیٹس بھی منظرِ عام پر آگئیں۔
 ان پوسٹس کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور معاملہ تیزی سے تنازع کی شکل اختیار کر گیا،قریبی ذرائع کے مطابق بڑھتی ہوئی تنقید اور ذاتی معاملات کے غیر ضروری پھیلاؤ کے باعث رجب بٹ نے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ یوٹیوب اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں ایکس پرشدیدتنقیدکے بعد پابندی کا امکان

 ایک قریبی دوست نے تصدیق کی ہے کہ یہ اکاؤنٹس مستقل طور پر ڈیلیٹ نہیں کیے گئے بلکہ خود رجب بٹ کی جانب سے وقتی طور پر ڈی ایکٹیویٹ کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ نے یہ قدم ذہنی دباؤ سے بچنے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے اٹھایا ہے، اور امکان ہے کہ وہ جلد سوشل میڈیا پر دوبارہ متحرک ہوں گے۔