اہلیہ نے مجھے بہتر انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا؛کامران جیلانی

Jan 11, 2026 | 16:19:PM
اہلیہ نے مجھے بہتر انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا؛کامران جیلانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکار کامران جیلانی نےآن لائن محبت کی کہانی سنادی۔
کامران جیلانی کے والد مرحوم قربان جیلانی اور بھائی عدنان جیلانی بھی نامور اداکار ہیں،پی ٹی وی کے ڈرامے’’ شام سے پہلے‘‘سے انہیں بریک تھروملاجس کے بعدوہ بلاک بسٹر ڈرامہ’’ مہندی‘‘ میں فضا علی کے مدمقابل نظر آئے۔
کامران جیلانی کے دیگر نمایاں ڈراموں میں مریم، بندھے ایک ڈور سے، روشنی، سدا سکھی رہو، داسی، دل عشق، اڑان، انابیہ، تجھ پہ قربان، خلش، فتوُر اور من مست ملنگ شامل ہیں، انہیں ’’کیس نمبر 9‘‘ میں بھی بے حد پسند کیاگیاہے۔
 کامران جیلانی نےنجی ٹی وی کے شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دلچسپ محبت کی کہانی اور شادی کے بعد کی زندگی پر کھل کر بات کی۔
اپنی آن لائن محبت کے آغاز کے بارے میں کامران جیلانی نے بتایا کہ میری ملاقات اپنی اہلیہ سے انٹرنیٹ پر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ اورکٹ (Orkut) کے ذریعے ہوئی تھی، میں فطرتاً شرمیلا اور سست مزاج ہوں، تاہم میرے دوست عرفان موتی والا نے میری انٹرنیٹ کے استعمال میں مدد کی۔
کامران جیلانی کے مطابق اورکٹ پر بات چیت کے دوران دونوں کے درمیان دوستی ہوئی، جس کے بعد نمبرز کا تبادلہ ہوا، اس وقت میری اہلیہ راولپنڈی اسلام آباد میں رہتی تھیں جبکہ میں خود کراچی میں مقیم تھا، بعد ازاں میں اسلام آباد گیا اور وہاں ملاقات ہوئی، پھر میری اہلیہ کراچی آئیں جہاں دوبارہ ملاقات ہوئی اور یوں صرف سات ماہ کے اندر دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ابتدائی طور پر ڈرامہ’’کیس نمبر 9‘‘ کرنے سے انکار کر دیا تھا؛ گوہر رشید
کامران جیلانی نے اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بیوی انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لے کر آتی ہے، بیوی انسان کے لیے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرتی ہے اور میرے معاملے میں یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی میری اہلیہ نے مجھے ایک بہتر انسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔