پاک سرزمین کو سب سے زیادہ ناپاک ترازو پکڑنے والوں نے کیا، خواجہ آصف

Jan 11, 2024 | 20:03:PM
پاک سرزمین کو سب سے زیادہ ناپاک ترازو پکڑنے والوں نے کیا، خواجہ آصف
کیپشن: خواجہ آصف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سپریم کورٹ کے سینئر جج  جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا جس پر خواجہ آصف کا بڑا بیان سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کو سب سے زیادہ ناپاک ترازو پکڑنے والے ہاتھوں نے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عزت تو نہیں بچی، پنشن و مراعات اور دولت بچ گئی، ہم سیاستدان خود بھی رلتے ہیں فیملی بھی عذاب جھیلتی ہے، نہ تنخواہ نہ پنشن نہ مراعات اور جیل کا چانس ہر وقت رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیسا نظام ہے ترازو پکڑنے والے ہاتھ سائل اور فریادیوں کی جیب میں ہوتے ہیں، لوٹ کا مال گھر لیجانے کی کھلی چھٹی اور پھر چیمبر پریکٹس میں دلالی۔