گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا وائرس کا شکار۔۔آئی سی یو منتقل 

Jan 11, 2022 | 12:31:PM
لتا منگیشکرکورونا
کیپشن: لتا منگیشکر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کی وجہ لتا منگیشکر کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں انسان کو خنزیر کا دل لگادیاگیا
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایاہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا مثبت آنے کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا دیا گیا ہے ۔گلوکارہ کی بھانجی رچنا نے میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر میں کورونا کی علامات پائی جارہی ہیں ۔وہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہی ہیں ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے صرف احتیاطی وجوہات کی بنا پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ براہ کرم انہیں اپنی دعاوں میں رکھیں۔
لتا منگیشکر کو اس سے قبل نومبر 2019 میں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت منگیشکر کی چھوٹی بہن اوشا نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ گلوکار کو وائرل انفیکشن ہے۔ لتا منگیشکر کوبھارت کی طرف سے متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جن میں پدم بھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، اور متعدد نیشنل فلم ایوارڈزشامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی۔۔ملزم گرفتار