وزارت داخلہ کا امیگریشن افسران کو تعینات کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ

Feb 11, 2026 | 19:17:PM
وزارت داخلہ کا امیگریشن افسران کو تعینات کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) وزارت داخلہ نے بیرون ملک امیگریشن افسران کو تعینات کرنے کی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بیرون ملک تعینات افسران کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہیں، امیگریشن افسران کی بیرون ملک پوسٹنگ کے حوالے سے ترامیم اس وقت زیر تکمیل ہیں۔

 نئی پالیسی کے تحت دیگر گروپس کے افسران کو بھی بیرون ملک تعینات کیا جا سکے گا، اس وقت وزارت داخلہ کے 93 افسران مختلف ممالک میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ سیکشنز میں تعینات ہیں۔

افسران کو پالیسی کے تحت تین سالہ مدت کے لئے بیرون ملک تعینات کیا گیا ہے، اس وقت بیرون ملک تعینات افسران کی مدت ختم ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رمضان کے آغاز سے پہلے عوام کے لیے بڑا ریلیف