جوا پروموشن کیس:یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہین عتیق)لاہورکی سیشن کورٹ نے آن لائن جوا پرموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24مارچ تک توسیع کر دی۔
عدالتی سماعت کے دوران عروب جتوئی اپنے وکلا کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ عروب جتوئی کے موبائل کا فرانزک کروانا ہے۔
عدالت نےاین سی سی آئی اے کے تفتیشی افسرکی استدعا منظور کرلی،ملزمہ کے وکیل نے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی، رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔
جج منصور قریشی نےسماعت 24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائے عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی،ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین سائنس و ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں:صدر زرداری