بھارت:2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی، ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر گرفتار

Feb 11, 2025 | 15:30:PM
بھارت:2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی، ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر گرفتار
کیپشن: گرفتار ڈرائیور اور کنڈیکٹر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طالبات نویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہیں، انہوں نے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی مشکوک حرکات کے باعث چلتی بس سے چھلانگ لگائی،پولیس کے مطابق دونوں طالبات نے خود کو بس میں غیر محفوظ سمجھا، دیگر مسافر انہیں گھور رہے تھے جبکہ کنڈیکٹر نے ان پر جملے بھی کسے تھے۔

مزید پڑھیں:بہن کی شادی تقریب میں رقص کرتی لڑکی کی اچانک موت ہو گئی

حادثے میں دونوں طالبات شدید زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق شکایت پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت دیگر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔