حسن علی ولیمے میں شاداب کے والد کا بیگ لے کر فرار

Feb 11, 2023 | 13:40:PM
حسن علی
کیپشن: حسن علی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کے ولیمے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ولیمے کی تقریب میں اسٹیج پر گروپ فوٹو گرافی کے دوران حسن علی مذاق مستیاں کرتے رہے اور وہ اس دوران شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب کے والد نے حسن کو اپنے برابر میں بٹھایا لیکن حسن اس دوران بھی مذاق سے باز نہ آئے اور شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگنے لگے، بولر کی اس حرکت پر اسٹیج پر موجود لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔