سرائے عالمگیر: تیز رفتار ٹرک نے دو کاروں کو کچل ڈالا، ایک شخص جاں بحق

Dec 11, 2023 | 00:25:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صغیر راٹھور) پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر دو کاروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ منڈہ بہاؤ الدین روڈ پر تھون کے قریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے دو کاروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک کار ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 6 زخمی افراد  میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملتان، کباڑ کے گودام میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

جاں بحق شخص کی شناخت توقیر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔