ملتان: کباڑ کے گودام میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

Dec 10, 2023 | 22:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملتان میں کباڑ کے گودام میں دھماکا، ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے توکل ٹاؤن میں دھماکہ کباڑ کے گودام میں دھماکہ ہوا، افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں 9 سالہ بچہ احمد علی جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 55 سالہ محمد علی ، 50 سالہ عارف اور 14 سالہ ماہ نور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خبر! نگران کابینہ نے بڑی تعیناتی کی منظوری دیدی

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ شاہ شمس پولیس نے انسپکٹر خالد عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ میں 302 ،324 اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر متن کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، تینوں زخمی نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، 2 زخمیوں ماہ نور اور عارف کی حالت تشویشناک ہے، معاملہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، جلد حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ نے 24 نیوز سے گفتگو کی، جاں بحق ہونے والے بچے کے ماموں محمد رشید نے کہا کہ بچے گھر میں کباڑ کے سامان سے کھیل رہے تھے، احمد علی 9 سال کا تھا، جاں بحق بچے کی والدہ کو ایک سال پہلے طلاق ہوئی، احمد علی گزشتہ ایک سال سے اپنے والد عارف کے پاس رہ رہا تھا۔