کوٹ ادو:لوڈر رکشہ حادثے میں مرنیوالوں کی تعداد 12 ہو گئی,مزید 3 بچوں کی نعشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر ڈوگر)کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ مظفر گڑھ کینال میں گرنے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی،مزید 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ۔
ریسکیو کے مطابق نہر سے 3 بچوں کی لاش نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے،لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی عمریں 3 سے 10 سال کے درمیان ہیں.
ریسکیو کے مطابق سنانواں کے قریب گزشتہ روز باراتیوں سے بھرا ہوا رکشہ بےقابو ہوکر مظفرگڑھ کینال میں گر گیا تھا، نہر میں گرنے والے لوڈر رکشہ پر 26 افراد سوار تھے،11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوٹ ادو میں تیز رفتار رکشہ نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے نہر ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش کے لئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر انتخابات کاتیسرامرحلہ،پیپلز پارٹی 2، ن لیگ ایک نشست پر کامیاب