لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز کی روسٹر جاری

Aug 11, 2026 | 18:39:PM
لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز کی روسٹر جاری
کیپشن: لاہورہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز کی روسٹر جاری کر دی گئی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد دوسرا ترمیمی ججز روسٹر جاری  کر دیا گیا،ترمیمی ججز روسٹر کا اطلاق آج سے ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت 15 ججز روسٹر میں شامل  ہیں،جسٹس شاہد کریم ،جسٹس صادق محمود خرم،جسٹس سید احسن رضا کاظمی شامل  ہیں،جسٹس طارق محمود باجوہ ،جسٹس غلام سرور نہنگ،جسٹس محمد اجمل خان زاہد بھی ترمیمی روسٹر میں شامل  ہیں۔

ان کے علاوہ  جسٹس امیر عجم ملک ،جسٹس شیریں عمران شامل  ہیں،جسٹس اسد علی باجوہ ،جسٹس محمد امجد پرویز،جسٹس خالد بن عزیز شامل  ہیں،جسٹس منور اقبال دوگل ،جسٹس سید فرہاد علی شاہ،جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شازیہ مری مبینہ جعلی ڈگری کیس ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد  فیصلہ سنا  دیا