بالی ووڈ ’’سیارہ‘‘کا END لکھنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی گئی، انکشاف

Aug 11, 2025 | 22:43:PM
بالی ووڈ ’’سیارہ‘‘کا END لکھنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی گئی، انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ  فلم ’’سیارہ‘‘کے شریک مصنف سنکلپ سادھنا نے انکشاف کیاہے کہ فلم کااختتام لکھنے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)  چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی گئی تھی۔
 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سیارہ‘‘ 18 جولائی کو ریلیز ہوئی تھی۔اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’’سیارہ‘‘بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔ فلم ناقد کومل نہتا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں شریک مصنف سنکلپ سادھنا نے ’’سیارہ‘‘ کے اختتام کے تعلق سے عجیب و غریب انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے اختتام کو لکھنے میں چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی گئی تھی۔ سنکلپ سادھنا نے بتایا کہ ’’ہم نے فلم کی پوری اسکرپٹ لکھ لی تھی صرف کلائمکس نہیں لکھ سکے تھے۔ہمیں نہیں معلوم تھا کہ فلم کا ریزلیوشن کیا ہوگا۔‘‘ چونکہ دباؤ بڑھ رہا تھا اس لئے ان کے ایک اسسٹنٹ چیتن نائیڈو نے فلم کا کلائمکس لکھنے کیلئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد لینے کا مشورہ دیا تھا۔‘‘سنکلپ سادھنا نے کہا کہ ’’میرا ایک اسسٹنٹ تھا چیتن نائیڈو جس نے مجھ سے کہا کہ میں صرف لطف کیلئے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کروں۔ ہم سنجیدگی سے اس کا استعمال نہیں کرنے والے تھے۔ ‘‘ جب ہم نے اس (چیٹ جی پی ٹی) سے پوچھا کہ اس فلم کا اختتام کس طرح کیا جانا چاہئے؟تو اس نے کہا کہ آخر میں ہیرو اور ہیروئن کو مار دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:ترپتی ڈمری نےاینیمل‘‘ کی کامیابی کے بعد درست فلمیں منتخب نہیں کیں،سوربھ سچدیوا