چہلم امام حسینؓ :خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

Aug 11, 2025 | 15:16:PM
چہلم امام حسینؓ :خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چہلم امام حسینؓ کے موقع پر خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرم، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

 محکمہ داخلہ کے مطابق  دفعہ 144 کے تحت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے ، وال چاکنگ، اشتعال انگیز تقاریر اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر، لاؤڈ اسپیکر اور گاڑیوں کے کالے شیشے کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں:5اگست احتجاج:پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ ، آتش بازی اور چہلم کے جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریب گھروں کی چھتوں پر لوگوں کی موجودگی کو بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔