وفود ایک دن کیلئے آئے تھے، معاملہ آگے برھ سکتا ہے

Apr 11, 2026 | 23:59:PM
وفود ایک دن کیلئے آئے تھے، معاملہ آگے برھ سکتا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ امریکی و ایرانی وفود ایک دن کیلیے آئے تھے لیکن معاملہ آگے بھی بڑھ سکتا ہے۔

ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا کہ ایران امریکہ مذاکرات  ایک دن کے لئے ہی شیڈول ہوئے تھے لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں جاری امریکہ  ایران مذاکرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا ہے جو بہت بڑا اعزاز ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے رابطہ کاری سے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر بٹھا دیا، 47 سالہ معاملہ حل کرنے میں ایک دو گھنٹے نہیں لگتے، اسلام آباد میں اعلیٰ سطح وفود کا آنا ہی اہم تھا جو آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی و دیگر اعلیٰ حکام اسلام آباد میں موجود ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے کے امن کیلیے کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فریقین کچھ بھی فائنل کرنے سے پہلے اپنی قیادت سے مشورہ کریں گے، ایک روزہ مذاکرات کے بعد وفود نے جانا تھا لیکن معاملہ آگے بھی بڑھ سکتا ہے، پاکستان نے فریقین کو جنگ سے مذاکرات پر لا کر اپنا کردار ادا کر دیا۔

گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے حزب اللہ پر حملے کوئی سرپرائز نہیں، دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران اور اسکے پراکیسز گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا، نیتن یاہو کا اعلان