ایران اور اسکے پراکیسز گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا، نیتن یاہو کا اعلان

Apr 11, 2026 | 23:46:PM
ایران اور اسکے پراکیسز گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھوں گا، نیتن یاہو کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام  آباد مذاکرات میں دن بھر کی عرق ر ریزی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کی امید بڑھ گئی تو اسرائیل کے پرائم منسٹر نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران اور اس کے پراکسی گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ 

آج 11 اپریل  کو  اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ سے کیا۔بعض حلقے اسے اسلام آباد میں جاری مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تصور کر رہے ہیں۔

الجزیرہ نیوز  کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کی صورتحال برقرار ہے اور امریکہ  اور ایران اسلام آباد میں مذاکرات کر رہے ہیں۔

اسرائیل کے  وزیر اعظم ن بنجمن نیتن یاہو نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشتگرد حکومت اور اس کے آلہ کاروں (پراکسیز) کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان ایران کو سہولت فراہم کر رہے ہیں اور وہ کرد شہریوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔

یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا ہے جو خود غزہ میں جنگی جرائم کے باعث عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کو مطلوب ہیں۔