لاہور: چونگی امرسدھو بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Apr 11, 2023 | 10:01:AM
لاہور: چونگی امرسدھو بازار میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود چونگی امرسدھو بازار میں پراپرٹی کے تنازعے پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔

   پولیس ذرائع کے مطابق مقتول محمد سخاوت کی چونگی امرسدھو بازار میں سلنڈر کی دکان تھی، سخاوت کا اپنے بھائی نذیر حسین سے پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا تھا، محمد سخاوت اور بلال دکان پر بیٹھے ہوئے تھے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک بنانے کیلئے خواتین کو ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، دونوں افراد کو پراپرٹی کے معاملے پر قتل کیا گیا، پولیس نے نعشوں کو جنرل ہسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس ٹیم کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کے احکامات جاری کردیے۔